ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد کا مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد کا مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ،شہر سے متصل علاقوں میں کسانوں کو مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کو جرمانے عائد ،وسیم نظیر ایگرو سروسز 73/4-Rکو 10ہزاراورمحمد اسلم کھاد ایجنسی72/4-R کو 5ہزارروپے جرمانہ،سیل کی گئی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا اور کھاد کی تقسیم شفاف بنانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد نے مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وسیم نظیر ایگرو سروسز 73/4-Rکو 10ہزاراورمحمد اسلم کھاد ایجنسی72/4-R کو 5ہزارروپے جرمانہ کیا اور کہا کہ مزید خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی -انہوں نے سیل کی گئی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا اور کھاد کی تقسیم شفاف بنانے کی ہدایت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں