ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: مسلم لیگ ن جیسا ڈسپلن کسی جماعت میں نہیں دیکھا، فخر ہے کہ عمران خان جیسے مغرور اور متکبر شخص کی فرعونیت کو ختم کرنے میں کردار ادا گیا، توقع کرتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے تمام گروپس میری انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے، ہمارے مخالفین کو ابھی تک امیدوار ہی نہیں مل رہا، یہ سیٹ جیت کر میاں حمزہ شہباز شریف کو تحفہ دیں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے پی پی 202 اور سابق صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال نے اپنی الیکشن مہم کے آغاز کے موقع پہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پہ سابق تحصیل ناظم اور سابق وفاقی پارلیمانی چوہدری مجمدطفیل ،ایم این اے چوہدری محمد اشرف، ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم کامران، ممبر صوبائی اسمبلی رانا ریاض احمد خاں، ممبر صوبائی اسمبلی نوید اسلم لودھی، سابق ایم این اے چوہدری منیر ازہر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد فاروق، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد ارشد، سابق چئیرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال، سابق صوبائی وزیر ولایت شاہ گھگہ، سابق ایم پی اے چوہدری ارشد جٹ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری امجد ظفر، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری حاجی صفدر منیر بھٹی، ن لیگ کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب، صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد بلال، مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن پیر معین چشتی، سابق وائس چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل رانا سجاد، لیگی رہنما تنزیل درانی سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے نامزد امیدوار ملک نعمان لنگڑیال کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا، تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری نذر فرید ایڈووکیٹ نے ادا کئے،
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین