حکومت بزنس کمیونٹی کی مسائل پر خصوصی توجہ دیں ,سجاد خان

Spread the love

کاروباری طبقے کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔حاجی شعیب خان اکاخیل

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مہمند چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کی مشترکہ پریس کانفرنس،منقعدہ پریس کانفرنس میں تاجر برادری کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کے صدر سجاد خان نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کی مسائل پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ وفاقی کی جانب سے لگثری آٸٹمز پر پابندی لگاٸی گٸی لیکن اس میں کٸی ایک اہم ترین اور ضروری اشیا ٕ بھی ہیں انہوں نے کہا کہ بیکری اور ریسٹورنٹس سے وابستہ کاروباری طبقہ شدید ترین مشکلات سے دوچار ہیں
اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ شہر میں 500 سے زاٸد اور صوبے میں ہزاروں بیکریز ہیں، سب مالی بحران اور کاروباری بحران کی جانب جارہے ہیں۔تاجر برادری کا کہنا تھا کہ را مٹیریل نہیں مل رہا مالکان کب تک بوجھ اٹھاٸینگے۔وزیر اعظم شہباز شریف بیکری اور ریسٹورنٹ کاروبار کو تباہی سے بچاٸیں، ہمارے ساتھ مزاکرات کریں۔شدید بے روزگاری اور فاقہ کشی کا خدشہ ہے، لوگ کیا کرینگے ڈکیتیاں کرینگے۔ایک ہفتے سے کم کا سٹاک رہ گیا ہے اسکے بعد بیکری کا کام نہیں ہو سکے گا۔ بیکری اور ریسٹورنٹس کی اتنی ایمپورٹ نہیں ہے، لیکن ایمپورٹ ہونے والی اشیا ویلیو ایڈڈ آٸٹمز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ہمیں وقت دے، وگرنہ ملک بھر میں حالات انتہاٸی بگڑ سکتے ہیں.اس موقع پر مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختون خواہ کے نائب صدر حاجی شعیب خان اکاخیل نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کاروباری طبقے کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے مسائل میں روز بروز اضافہ افسوس ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں