المرکزجہلم میں”تجوید قرآن کلاس “کا انعقاد

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں ہر سوموار کو خواتین اور بچیوں کے لیئے “تجوید قرآن کلاس پروگرام”کے سلسلے میں آج کلاس کا اہتمام کیا گیا-جس میں میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ کی درخواست پر الہدیٰ اسلامک سنٹر کی ٹیچر نے المرکز آ کر کلاس کی تمام شرکاء خواتین اور بچیوں کو قرآن پاک کی تلاوت کے آداب،الفاظ کی ادائیگی اور دیگر رموز و اوقاف سے روشناس کرایا۔علاوہ ازیں ٹیچر نے تلاوت،الفاظ کی ادائیگی اور قرات کی مشق بھی کروائی ۔اس کلاس میں خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کلاس میں ہر ہفتے خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین اور بچیاں اس کلاس میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں ۔یہ کلاس ہر سوموار کو سہ پہر تین بجے تا چار بجے گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد کی جاتی ہے۔یہ کلاس فی سبیل اللّٰہ ہوتی ہے ۔جو بھی خاتون اور بچی اس کلاس میں حصہ لینا چاہے،وہ ہر سوموار کو سہ پہر تین بجے آ کر شامل ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں