انفارمیشن ڈیسک کے نصب ہونے سے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو شہر کے متعلق سیاحتی مقامات کے سلسلے میں معلومات کے حصول میں مدد ملے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ گلگت شہرکے انٹری پوائنٹس پرانفارمیشن ڈیسک کے نصب ہونے سے مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو شہر کے متعلق سیاحتی مقامات کے سلسلے میں معلومات کے حصول میں مدد ملے گی اور مقامی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ سیاحتی مقامات سے متعلق معلوماتی تشہیر کیلئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ سیاحت کے مشترکہ کردار ادا کررہی ہیں۔ گلگت شہر کے سیاحتی مقامات سے متعلق پہلی مرتبہ معلومات پر مشتمل ابلاغ کے لئے منظم طریقے سے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز شہر کے مختلف جگہوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر نصب ہونے والے انفارمیشن لیٹریچر کے معائینہ کے بعد مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ گلگت شہر کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کیلئے جدید انداز میں نمایاں کرنے کیلئے شہر کے انٹری پوائنٹس سمیت مختلف جگہوں پر معلوماتی ڈیسک قائم کئے ہیں جوکہ مقامی سیاح اور غیر مقامی سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث بنیں گے اور اس اقدام سے شہر سے متعلق مثبت پیغام جائے گا گلگت شہرکے مختلف جگہوں کی واقفیت کے ساتھ اس جگہ کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت شہر سیرو سیاحت کیلئے آتے ہیں یہ معلوماتی ڈیسک ان کیلئے راہنمائی کے ساتھ سیاحتی مقامات کیلئے بھرپور معلومات فراہم کرے گا ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ملکی و غیر ملکی سطح پر علاقہ کی خوبصورتی، یہاں کے کلچر،رسم و رواج ،تاریخی مقامات کے سلسلے میں اچھا تاثر اجاگر کریں،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گلگت کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں