وسطی افریقہ کے ملک ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو میں حکام کے مطابق کورونا کے بعد اب ایبولا وائرس نے بھی دوبارہ سر اُٹھا لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈی آر گانکو کے وزیر صحت ایٹنی لونگوڈو نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں ایبولا کی وبا سے چار افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
وزیر صحت نے مزید بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیومیڈیکل ریسرچ (آئی این آر بی) نے تصدیق کی ہے کہ شمال مغربی شہر منبڈاکا میں مرنے والے افراد کے ایبولا ٹیسٹ کے لیے جو نمونے لیے گئے تھے ان کے نتائج مثبت آئے ہیں
Please follow and like us: