اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچرل کی طرف سے تفریحی ون ڈے ٹرپ کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

بروز ہفتہ (صابرہ ناہید مانچسٹر بءور چیف) مورخہ 25جون 2022 اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچرل کی طرف سے تفریحی ون ڈے ٹرپ کا اہتمام کیا گیا جسے صدر صابرہ ناہید کے قیادت میں انفارمیشن سیکرٹری مشعل عقیل نے ارگنائز کیا اور 3 بسوں کو لے کر سکاربرو لیجایا گیا ۔ یہ ایک فیملی ڈے آوٹ ٹرپ تھا جس میں ہر عمر سےبچے ، بڑے اور بزرگ شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ جنھوں نے کوڈ کے بعد ہمیں خوبصورت تفریح کا موقع دیا ان کا کہنا تھا کہ ہم یو جی آرٹ اینڈ کلچر کے مشکور ہیں کہ وہ اکثر و بیشتر مختلف پروگرام کرواتے رہتے ہیں اور تفریح کے موقع فراہم کرتے ہیں ان کا کہنا تھاموسم گرما میں انھیں اور ایسے مواقع فراہم کریں۔ لہزا لوگوں کی بھر پور فرمائش پر لوگوں کو بتیایا گیا کہ 17جولائی کو ایک اور ٹرپ لے کر جائے گا اور لوگوں نے ابھی سے بکنگ کرنا شروع کر دی۔ 25 جون کو ہر سال آرم فورسز ڈے سکار برو میں منایا جاتا ہے ہوائی جہاز وں کا مظاہرہ قابل دید تھا دیا پریڈ دیکھ کر بہت خوش ہوۓ ۔ سکار برو میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لوگ شامل تھے ۔ آرٹ اینڈ کلچر ، ویمن ونگ کے تمام ممبران جن میں صدر صابرہ ناہید ،جنرل سیکرٹری شعیب خان ،انفارمیشن سیکرٹری مشعل عقیل ، ممبر کومل خان ویمن وینگ سے ارگنائزر شبنم مرزا ، جنرل سیکرٹری شبانہ اقبال ، انفارمیشن سیکرٹری تنزیلہ ضیاء ، ممبر صبا عمران اور لبنی نے اہنی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔ اور لطف اندوز ہوۓ ۔ واپسی پر سرپرست اعلی شہزاد مرزا نے اوپن کچن کی ٹیم کے ساتھ تمام لوگوں کا استقبال کیا ۔ شہزاد مرزا کی طرف سے تمام مسافروں کو سافٹ ڈرنکز اور بچوں کے لۓے گڈی بیگز تقسیم کیے گے۔ سرپرست اعلی شہزاد مرزا نے آرٹ اینڈ کلچر کے ممبران میں آرٹ اینذ کلچر کے لوگو کی ٹوپیاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں