ممتاز سماجی مذہبی شخصیت معروف سینئیر فزیشن ڈاکٹر محمد صالح علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ممتاز سماجی مذہبی شخصیت معروف سینئیر فزیشن ڈاکٹر محمد صالح علالت کے بعد اس دار فانی سے رخصت ھو کر عالم برزخ کے سفر پر روانہ ھو گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد موصوف کی تعمیر کردہ جامع مسجد حافظ معینی رح کے احاطہ میں دفن کر دیا گیا. نماز جنازہ حافظ قاری محمد اشرف نے پڑھائی. نماز جنازہ میں مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور، سابق چیئرمین بلدیہ خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،سابق تحصیل نائب ناظم اور مسلم لیگ ن کے صدرمیر ماجد علی سالار ،پیپلز پارٹی کے صوبائی راہنماء محمد اعجاز سماں سابق ایم پی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، سینئر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نثار احمد، سینئر سرجن ڈاکٹر جمال ناصر، ڈاکٹر محمد طارق بٹ، مسلم ھینڈز وزیرآباد کے پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک، پاکستان عوامی تحریک کے صدر عبدالستار سلہریا، تحریک منہاج القران کے ضلعی صدر علامہ ثناءاللہ ربانی مقامی صدر طارق محمود سلیمی، جماعت اسلامی کے امیر صابر حسین بٹ، حوا میموریل کے ڈائریکٹر محمد ناصر بٹ، تنظیم تاجران ریلوے روڈ کے صدر طارق جاوید ملک ، ممتاز سیاسی سماجی مذہبی شخصیات قانون، طب،تعلیم کے شعبہ کی ممتاز شخصیات کے علاوہ ھزاروں افراد نے شرکت کی. ڈاکٹر محمد صالح مرحوم ایک شریف النفس،حلیم الطبع مذہب اور روحانیت سے شغف رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے.مرحوم نے درگاہ حضرت حافظ معینی قادری رح سے ملحقہ اراضی پر اپنی گرہ سےکروڑوں روپے کی لاگت سے عظیم الشان منہاج القران اسلامک سنٹر تعمیر کیا اور تادم حیات اسکا انتظام و انصرام چلاتے رھے. مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قل شریف کا ختم پاک مورخہ 5جولائی منگل کو صبح 9 بجے مسجد حافظ معینی رح میں ھو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں