شیخ مل خیل زکریا مسجد ٹو حیدری کنڈاؤ 4 کلومیٹر روڈ 7 ماہ سے سست روی کا شکار

Spread the love

شیخ مل خیل زکریا مسجد ٹو حیدری کنڈاؤ 4 کلومیٹر روڈ 7 ماہ سے سست روی کا شکار. ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر کے عدم توجہ کے باعث اہلیان شیخمل خیل رل گئے. ٹھیکیدار ناقص میٹیریل کے استعمال اور غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل مذمت ہے. مظاہرین
لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں شیخ مل خیل کے رہائشیوں اور ٹیکسی ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات ماہ سے 4 کلو میٹر سڑک نہ بن سکا جس کا افتتاح سابقہ وفاقی وزیر نے کیا تھا لیکن ممبر صوبائی اسمبلی نے بھی کریڈٹ لینے کی کوشش کی لیکن عملی اقدامات میں بری طرح دونوں ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار اپنے ٹائم پاس کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ان کی ناقص کارکردگی سے اہلیان شیخمل خیل ذہنی مریض بن گئے روڈ پر گرد و آلودگی سے سڑک کے آس پاس گھروں میں اکثر بچے بیمار ہو گئے ہیں مجال ہے کہ کوئی ذمہ دار شخص نے ان کو چھڑکاؤ کرانے کو کہا ہوگا مسلسل گرد و غبار سے بیماریاں پھیلنے کا مزید خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا رہے ہیں لیکن زکریا مسجد سے حیدری تک لاکھوں آبادی پر مشتمل شیخ مل خیل قوم انتہائی مایوس کن دور سے گزر رہے ہیں ریاست پاکستان و متعلقہ ادارے کردار ادا کرکے روڈ کی تعمیر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں.
احتجاجی مظاہرے سے ویلج چئیرمین ولی محمد، عبدالروف شینواری، فرمان شینواری و دیگر نے خطاب کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں