اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز روڈجہلم پر واقع نادرا آفس میں آنے والے لوگوں کے ساتھ بد تمیزی

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز روڈ جہلم پر واقع نادرا آفس آج کل عوام کے لیئے ایک مسائلستان بن چکا ہے ۔یہاں پر شناختی کارڈ بنوانے کے لیئے آنے والے لوگوں کے ساتھ یہاں کے انچارج اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر فہد اسلام کا رویہ انتہائی توہین آمیز اور غیر اخلاقی ہوتا ہے ۔اپنے اسی رویئے کی بدولت وہ نہ صرف بپھری ہوئی عوام سے کئی بار مار کھا چکا ہے بلکہ اس پر محکمانہ کارروائی بھی ہو چکی ہے ۔مگر اس کے باوجود اس نے اپنی روش نہیں بدلی۔اس سلسلے میں جب ایک سروے کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس شخص کی بدولت بہت سے لوگوں کے شناختی کارڈ بلا وجہ انکوائری میں ڈال کر ان لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔کئی لوگوں کے کارڈ اس شخص کی بلا وجہ ضد سے بلاک بھی ہو چکے ہیں۔اس شخص کے پاس شناختی کارڈ کے حوالے سے اگر کوئی معلومات لینے کے لیئے آجائے تو یہ معلومات دینا تو درکنار اس کی بیعزتی کر کے رکھ دیتا ہے۔عوام الناس نے اردو گلوبل میڈیا کی وساطت سے نادرا کے سینیئر حکام سے اپیل کی ہے ۔کہ وہ فہہد اسلام نامی اس اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جو اس سنٹر کا انچارج بھی ہے۔ کو فی الفور یہاں سے تبدیل کیا جائے۔تاکہ عوام نا صرف سکون کا سانس لے سکے۔ بلکہ اس شخص کی بد تمیزیوں اور اس کی اجارہ داری سے بھی نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں