کرونا وائرس نے ملکی عوام کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا۔معروف اداکارہ
پشاور(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ عالیہ وفا کا کرونا وائرس سے جاری اموت پر اظہار افسوس انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے عوام ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے فنکار برادری فاقہ کشی پر مجبور ہے روزگار بندش کی وجہ سے فنکار برادری شدید مسائل و مشکلات سے گزر رہی ہے جو افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جن کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون بھی جاری ہے لاک ڈاون اور روزگار کی بندش غریب عوام کیلئے نقصان دہ ہے معروف و مقبول اداکارہ عالیہ وفا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ غریب فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے احساس فنڈز سے مرحوم فنکاروں کو بھی فنڈز مختص کریں تا کہ فنکار برادری کے مسائل بروقت حل ہو سکے فنکار برادری کی مسائل حل کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے۔