عمران خان ووٹ چور ہیں اور وہ ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لاڈلا بننے کی کوشش میں قانون اور ضابطے کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں اور خود کو قانون سمجھتے ہیں، وہ اپنے آپ کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔ عمران خان الیکشن کمیشن کو روز گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ووٹ چور ہیں اور وہ ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں، عمران خان وزیر اعظم ہو کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے رہے جبکہ ان کے وزرا نے بھی کھلم کھلا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو درخواستیں بھی دے رہے ہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے، ابھی ضمنی الیکشن ہوئے نہیں اور عمران خان کا ماتم شروع ہو گیا ہے۔