ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا مغوی لیفٹیننٹ کرنل لیئق کی شہادت پر اظہار افسوس

Spread the love

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

اکوڑہ(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ افواج پاکستان کے مغوی لیفٹیننٹ کرنل لیئق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت مغوی لیفٹیننٹ کرنل لیئق کی اغوا کاری میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے اہم سب کو متفق اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا.کہ اللہ تبارک و تعالی شہید لیفٹیننٹ کرنل لیئق کی مغفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالی شہید کی درجات بلند کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں