جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام 14 اگست آزادی پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ جادہ میں ہاکی میچ منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جہلم چودھری نوید صفدر، خصوصی شرکت ممبر آف پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ارشد کیانی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چودھری وحید احمد، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد طارق، اسسٹنٹ (ر) ڈسٹرکٹ سپورٹس محمد حنیف بھی موجود تھے۔ ہاکی میچ جہلم ریڈ ہاکی ٹیم اور جہلم گرین ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں جہلم ریڈ ہاکی ٹیم نے نمایاں اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ ایک صفر گول سے اپنے نام کر لیا، محمد موسیٰ مین آف دی میچ قرار پائے۔ میچ کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ ایونٹ میں ہاکی کے شوقین کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت بھی کی۔ ضلع جہلم میں سپورٹس کی بہتری اور محنتی کھلاڑیوں کیلئے محکمہ سپورٹس ان کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں رہے گا۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین