سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ شرم و حیا کے پیکر اور دنیا اسلام کے سب سے بڑے سخی تھے,سید عطاء اللہ شاہ بخاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ شرم و حیا کے پیکر اور دنیا اسلام کے سب سے بڑے سخی تھے،آپؓ اسلام اور پیغمبر اسلام کی خاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنا باعث سعادت سمجھتے تھے،ان خیالات کا اظہار معروف عالم ِ دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے شہداء اسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنیؓ کی دینی سیاسی و ساجی اور فلاحی خدمات تاریخ اسلام کا ایک روشن و جگمگا تا ہوا باب ہے، نبی کا ئنات نے نبوت کے بعد سب سے پہلے جس مسلمان سے رشتہ داری کے تعلق کو استوار کیا وہ شخص بنو امیہ کے خاندان کا چشم چراغ عثمان بن عفان تھے انہیں یہ شرف بھی حاصل ہے کہ نبی کی دو بیٹیاں ان کے عقد میں آئی تھیں تاریخ اسلام میں ایسا شرف کسی اور کو نہیں مل سکا بلکہ جب نبی کی بیٹی سیدنا ام کلثوم پردہ فرماء گئیں تو پیغمبر ِاسلام نے فرمایا کہ اگر میری چالیس بیٹیاں ہوتی تو میں ایک ایک کر کے سیدنا عثمان غنی ؓکے عقد میں دے دیتا، وہ عثمان جس کو کئی مرتبہ نبی نے جنت کی بشارت دی تھی جن کے بارے میں امام الانبیاء نے فرمایا تھا عثمانؓ جنتی ہے یہ آج کے بعد اگر نیکی نہ بھی کریں تو غزوہ تبوک کے وقت کی گئی سخاوت ان کے لئے کافی ہے مگر افسوس کہ آج کے دور میں ان کی سیرت و صورت کے حوالے سے آگاہی فراہم نہیں کی جارہی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں