تحصیل لنڈ یکوتل سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے سکول ڈاکومینٹیشن کے لئے نئی سوفٹ ویئر بنائی

Spread the love

امان علی شینواری

لنڈ ی کو تل : قبائیلی نوجوان نے ائی ٹی میدان میں اہم کارنامہ سرانجام دیا۔ تحصیل لنڈ یکوتل سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے سکول ڈاکومینٹیشن کے لئے نئی سوفٹ ویئر بنائی۔بغیر غلطی کے کم وقت میں ایک ہی شخص پورے سکول کا ریکارڈ بنا سکتا ہے۔بچپن سے ائی ٹی میں کچھ کرنے کا عزم تھا کمپیوٹر سائنسز ائی ٹی فرسٹ ائیر کے طالب علم شاہ سعود خان ولد بخت اللہ جن کا تعلق تحصیل لنڈ یکوتل کے علاقہ پیروخیل سے ہے نے لنڈ یکوتل پریس کلب میں کہا کہ ڈاکومینٹیشن کے حوالے سے سکولوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسی سوفٹ ویئر بنانے پر کام شروع کر دیا تاکہ تعلیمی اداروں کے مشکلات میں کمی لایاجاسکے ڈیٹا بیس کی خصو صیات بتاتے ہوئے قبائیلی نوجوان سٹوڈنٹ شاہ سعود نے کہا کہ اس سوفٹ ویئر کے زریعے امتحانی ریکارڈ،ڈی ایم سی اور ریزلٹ شیٹس کو با اسانی سے محفوظ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کم وقت میں ایک ہی شخص پورے سکول کا ریکارڈ بغیر کسی غلطی کے بنایاجا سکتا ہے اس کے علاوہ روزانہ اور ماہانہ حساب کتاب اور ریکارڈ طلباء کا مجموعی اور انفرادی ریکارڈ میں بھی بہت معاون ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنائے گئے ریکارڈ بک میں غلطی کے بہت امکانات موجود ہیں تاہم یہ سوفٹ ویئر اس سے مستثنیٰ ہے کیونکہ اس سوفٹ ویئر پر ہر زاویہ سے کو شش کی گئی ہے اور بہت محنت کے بعد اللہ نے کامیابی عطا کی شاہ سعود نے اس موقع پر کہا کہ اپنے خاندان اور والدین کا بڑا بیٹا ور کفیل ہوں تاہم میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہوں اس لئے یہ سوفٹ ویئر بنائی اور انتھک کو شش کی تاکہ ہمارے اخراجات ہماری حصول تعلیم کی راہ میں اڑے نہ ائے اخر میں انہوں نے سکولوں کے مالکان اور ایڈمیسٹریٹرز سے اپیل کی ہماری اس سوفت ویئر کو اپنے سکولوں کے لئے خرید کر اپنا رمینوویل سسٹم سے چھٹکارہ حا صل کر کے ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ بنا دیں۔ شاہ سعود موبائل نمبر 03460149720

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں