عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Spread the love

پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادیں لانئ کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا کے مطابق عمران خان کی صدارت میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، بابر اعوان، ڈاکٹر شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا اور  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار دادیں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا۔  عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں