چیف اکرام الدین کا ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ایچ ای سی مقرر ہونے پر مبارکباد

Spread the love

ڈاکٹر مختار احمد کا شمار پاکستان کے معروف اور قابل ترین تعلیمی ماہرین میں ہے۔

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار احمد کا شمار پاکستان کے معروف اور قابل ترین تعلیمی ماہرین میں ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی رہنے کے علاوہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی اسامی 28 مئی کو ڈاکٹر طارق بنوری کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو قائم چیئرمین مقرر کیا گیا تھا یاد رہے کہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو چیئرمین ایچ ای سی کیلئے تین ناموں کی سمری بھیجی تھی تا ہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کے نام کی منظوری دی.اس موقع پر اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا.کہ ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہتری کیلئے اہم اقدامات کریں گے تا کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن ادارہ بہتر سے بہتر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں