پاکستان ہائی کمیشن یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرے گا

Spread the love

لندن (عارف چودھری)

: پاکستان ہائی کمیشن میں یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور سیمینار منعقد ہو گا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن یوم استحقاق کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تصویری نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ نمائش ہائی کمیشن کے مارکی ایریا میں 05 اگست 2022 کو صبح 11:30 بجے منعقد ہوگی۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے پاکستانی کمیونٹی اور کشمیر کے دوستوں کو نمائش کا
دورہ کرنے اور دہائیوں سے غیر قانونی بھارتی قبضے میں رہنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی دعوت دی ہے۔

نمائش کے بعد ہائی کمیشن میں ’یوم استحقاق کشمیر‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں برطانوی پاکستانی پارلیمنٹیرین، کشمیری رہنما، انسانی حقوق کے کارکن اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں