جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں زیرِ صدارت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر حفصہ عابد نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ اس کے بعد ادرہ کے تمام مرحومین ،دیگر مرحومین قیام پاکستان کے شہداء کے علاوہ تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی جبکہ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ اس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس رپورٹ کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے پیش کی۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ایم سی ایچ سنٹر کے لیئے ایک تجربہ کار اور کوالیفائید لیڈی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔جو اس سنٹر میں تمام خواتین مریضوں کا مفت طبی معائنہ کر کے نہ صرف انہیں فری ادویات مہیا کریں گی۔بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کو فری الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی مہیا کریں گی۔ علاوہ ازیں اس سنٹر میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،ڈاکٹر شہناز شاہد ،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی اور ڈاکٹر حفصہ عابد بھی گاہے بگاہے اس سنٹر میں آ کر خواتین مریضوں کا طبی معائنہ کیا کریں گی۔ ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے اس سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ماہ جولائی 2022ءمیں ان خواتین مریضوں کے بارے میں بتایا جو اس سنٹر سے مستفید ہوئیں۔ ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جو تقریباً چھ ہفتے کے امریکہ کے تفریحی دورے کے بعد حال ہی میں واپس لوٹے ہیں ۔انہیں اجلاس کے تمام شرکاء نے ان کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس اجلاس میں دو نئے ممبران ڈاکٹر مرزا سعد اللہ بیگ اور ڈاکٹر حفصہ عابد کی ایم سی ڈبلیو اے میں شمولیت پر تمام شرکاء نے دل خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔اور سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،ڈاکٹر عائشہ مرزا اور مسز فلک ناز سیٹھی نے انہیں میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کتابچہ پیش کیا۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا،مسز فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر عائشہ مرزا اور دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو ایک پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے میزبان ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ تھے
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین