حمزہ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔محمد نادر خان

Spread the love

حکومت حمزہ کے قاتلوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔صوبائی صدر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے کہا کہ 10 سالہ حمزہ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حمزہ کے قتل پر خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت حمزہ کے قتل میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے کہا.کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، انسپکٹر جنرل آف خیبر پختون خواہ پولیس معظم جاں انصاری، ایس ایس پی آپریشن پشاور اور سی سی پی او پشاور سے پرزور مطالبہ ہے
کہ حمزہ کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اور حمزہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا.کہ اگر صوبائی حکومت اور خیبر پختون خواہ پولیس کے اعلی حکام نے نوٹس نہیں لیا تو ورسک کے عوام کے ساتھ پورا پشاور احتجاجی مظاہرے کرینگے جبکہ ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں