انٹرنیٹ صارفین کا مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لیاقت علی خان نے اپنی وفات کے 3 سال بعد کیسے قومی ترانہ ریلیز کر دیا۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب قومی ترانے کے ریلیز کی غلط تاریخ بتاکر مشکل میں پھنس گئیں۔قومی ترانے کے نشر کیے جانے کی تاریخ اور سال کو لے کر مریم اورنگزیب پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔
گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب کی جانب سے نیوز کانفرنس کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان نے قومی ترانہ 1954 میں لانچ کیا تھا، اب 68برسوں بعد وزیر اعظم شہباز شریف دوبارہ قومی ترانے کو ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کی اس پریس کانفرنس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے متعدد پوسٹس شیئر کی گئیں جن میں لیاقت علی خان کے وفات کا سال 1951 بتایا گیا تھا۔انٹرنیٹ صارفین کا مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لیاقت علی خان نے اپنی وفات کے 3سال بعد کیسے قومی ترانہ ریلیز کر دیا۔