پاکستان ہیڈرز فیلڈ ایسوسی ایشن Huddersfield )کے صدر اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ھال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں بر طانوی ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین مئیر کرکلیز مسعود احمد پولیس آفیسر جم گرفت ڈپٹی قونصل جنرل بریڈ فورڈ شعیب مبارک اور مقامی کونسلرز اور کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی
ہیڈرزفیلڈ (عارف چودھری)
)کے صدر کاروباری شخصیت اختر وحید اور انکی ٹیم کی جانب سے مقامی ھال میں پاکستان کے 75 ویں سالگرہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں بر طانوی ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین مئیر کرکلیز مسعود احمد ڈپٹی قونصلر جنرل بریڈ فورڈ شعیب مبارک پولیس آفیسر جم گرفت اور مقامی کونسلرز اور مقامی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ ھم آج پاکستان کی آزادی کے 75 سال ھونے پر خوشیاں منا رھے ہیں اور آج اس پروگرام میں لوگوں کی شرکت دیکھ کر خوشی محسوس ھو رھی ھے لیکن اس موقع پر ان کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے جو اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رھے ہیں ڈپٹی قونصلر جنرل بریڈ فورڈ شعیب مبارک نے کہا مجھے بہت خوشی محسوس ھو رھی ھے کہ دیار غیر میں رہ کر بھی پاکستانی کشمیری پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں آج سب کا جوش وخروش دیکھ کر لگتا ھے کہ ھم پاکستان میں بیٹھے ہیں میں پروگرام کے منتظم اختر وحید اور انکی ٹیم کو آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دیتا ھوں کر کلیز کے مئیر مسعود احمد نے کہا کہ آج کا دن ھمارے لئے خوشی کا دن ھے ھمیں پاکستان پر فخر ھے میں پاکستان اور اوورسیز میں موجود تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی پر دلی مبارکباد دیتا ھوں پولیس سپرٹیڈنٹ جم گرفٹ نے ہال میں موجود لوگوں کو پاکستان کے 75یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا یہاں لوگوں میں پاکستان کے ساتھ پیار کا جذبہ دیکھ کر خوشی ھوئ پروگرام کے روح رواں اور پاکستان ہیڈرزفیلڈ ز ایسوسی ایشن کے چئیرمین اختر وحید نے تمام مہمانوں اور پروگرام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ھم رھتے بر طانیہ میں ہیں لیکن ھمارا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ھے ھماری ایسوسی ایشن ہر سال یوم پاکستان پر پروگرام کرتی ھے اور یہ سلسلہ انشااللہ جاری رھے گا اس موقع پر دوسروں نے بھی کہا کہ پاکستان رھتی دنیا تک قائم رھے گا – قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا بر طانیہ کے مشہور قوال صابری برادران نے ہمنواؤں کے ہمراہ مشہور سے ہال میں موجود لوگ جھوم اٹھے آخر میں مہمانوں کو کبانہ ریسٹورنٹ ہیڈرزفیلڈ کے لاھوری کھانوں سے تواضع کی گئ