دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان و سینئر ممبر ملتان بار محمد ممتاز ملک ایڈوکیٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد ممتاز ملک ایڈوکیٹ ایک قابل اور تجربہ کار سینئر قانون دان تھے انہوں نے ہمیشہ ہر مظلوم کو انصاف دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی معفرت فرمائے.انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا.کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی درجات بلند کریں۔آمین