چوہدری پرویز الٰہی سرکار چند دنوں کی مہمان ہے۔عطا تارڑ

Spread the love

سرکاری اہلکاروں کو ڈرانے اور دھمکانے کی عادت ختم کریں۔معاون خصوصی

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سرکار چند دنوں کی مہمان ہے، سرکاری اہلکاروں کو ڈرانے اور دھمکانے کی عادت ختم کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا ء تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی عمران خان کی پوری معاونت کر رہے ہیں، وہ عمران خان کے عشق میں مبتلا ہیں، پنجاب حکومت چاہتی ہے شہباز گِل کے حوالے سے بدلا لیا جائے، یہ چاہتے ہیں آٹھ دس لوگوں کو اندر کر کے تاوان وصول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کی سرکار مقدمے پر مقدمہ بنا رہی ہے، ان کی حکومت اس پورے کھیل میں سہولت کار ہے، پرسوں مجھے کہا گیا کہ مجھ پر ٹونٹی چوری کا مقدمہ کر رہے ہیں، پتہ چلا میں سرکاری رہائش گاہ سے دو ٹونٹیاں چوری کر کے لے گیا ہوں۔انہو ں نے کہا کہ یہ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں ان کے بزرگوں پر بھینس چوری کا مقدمہ تھا، ایک مقدمے پر ضمانت کرواتے ہیں تو دوسرا پرچہ کرا دیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایسے گرفتاری نہیں دیں گے جرم بتایا جائے، پرویز الٰہی یہ نہ بھولیں کہ آپ اور آپ کے صاحبزادے پر ایف آئی اے کا ایک کیس ہے، آپ پر ایف آئی اے کا ایک پرچہ بھی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی وزیر اعلانات ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ پرویز الٰہی اتنے پرچے کریں جتنے برداشت کر سکیں، ہم شامل تشویش ہوں گے اور لاہور جا کر ان مقدمات کا سامنا بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس ہائی کورٹ کا نہیں بنتا، ان کو ضمانت کے کیس میں بھی ڈیوٹی مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی سرکار چند دنوں کی مہمان ہے، سرکاری اہلکاروں کو ڈرانے اور دھمکانے کی عادت ختم کریں، خاتون جج کے خلاف بیان پر عمران نیازی آپ کو شرم آنی چاہیے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان آج بھی وزیر اعظم کی سکیورٹی لے رہے ہیں اور وہ اسی پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں