اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا

Spread the love

گلگت(پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر اور میونسپل فورس کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے مارکیٹوں میں جائیں، بازار چیکنگ کریں اور سر کاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ دیں، فرائض میں غفلت برداشت نہی ہوگی، انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عوام کے مجرم ہیں، عوامی شکایات پر انکے سامنے ہی کاروائی کریں، پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد ہر حال میں کیا جائے گا۔ بعدازاں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختا ر نے میونسپل انسپکشن ٹیم کو احکامات دیئے ہیں کہ روزانہ کے بنیادوں پر شہرکی مارکیٹ کی جانچ پڑتال کریں، قیمتوں کو استحکام دینے کیلئے مارکیٹ کا جائزہ بہت ضروری ہے انہوں نے بازا ر کمیٹیوں سے کہاکہ وہ زائد منافع خوری کی سرزنش کریں اورایسے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہم سب کی ذمہداری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں