چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کوشاں ہے،

Spread the love

گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کوشاں ہے، چوراہوں کو پرکشش بنانے کیلئے ادارہ پہلے ہی کام کرچکا ہے جبکہ شہریوں کی سیرو تفریح کیلئے سٹی پارک کی جدید انداز میں تزیں و آرائش آخری مراحل میں ہے فٹ بال گراونڈ، ہاکی گراونڈ اور بچوں کے دلچسپی کے حامل کڈذ گارڈن کو بہتربنانے کیلئے کام جاری ہے بلدیہ سٹاف سٹی پارک کے دیکھبال سمیت اسکی خوبصورتی کیلئے انچارچ اخلاق حسین کے نگرانی میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے خصوصی دلچسپی کے باعث ادارے کی کارکردی میں زبردست بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں کمرشل اور رہائش کی غرض سے تعمیرات کو قانونی شکل دینے کیلئے بلڈنگ بائی لاز پر من و عن عملدرآمد کیاجارہا ہے جبکہ بلڈنگ انسپکٹرزکی فیلڈ رپورٹنگ کے باعث غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی میں مدد مل رہی ہے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اچھے برے کی پہچان رکھتے ہیں اور ادارے کے ساتھ بہتر تعاون کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں