میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

Spread the love

ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے اس بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔سیمنار سے خطاب

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سرمد تیمور صاحب کی ہدایت پر
میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کے زیر اہتمام ڈینگی اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر اللہ دتہ چن،کوآرڈینیٹر بلدیہ حاجی غلام نبی ورک سمیت افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی سیمینار میں ڈینگی سے بچاؤ بارے اگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے اس بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے ڈینگی سکواڈ ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جو کہ سروس اسٹیشنز ،ٹائر شاپس،کارخانوں ،فیکٹریوں اور ایسی جگہوں جہاں پر صاف پانی کھڑا ہوتا ہے سرویلنس کریں گی اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر اللہ دتہ چن کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے سینٹری وکرز کے ساتھ تعاون کیا جائے اور کہیں پر بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ڈینگی سے ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں