پاکستان مسلم لیگ KPK کا چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار.

Spread the love

مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات مکمل، 287 ممبران بلامقابلہ منتخب۔

نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،آپکے انتخاب سے جماعت مزید مضبوط ہوگی۔غلام مصطفیٰ ملک

کارکنوں کو چوہدری شجاعت نے ہمیشہ عزت دی، مسلم لیگ کو ملک بھر میں منظم کریں گے۔طارق حسن

سو پٹھان مل جائیں تو ایک چوہدری شجاعت بنتا ہے۔صفدر خان باغی

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس شھید آصف خان باغی ہال پشاور میں منعقد ھوا جسمیں مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے مرکزی راہنماوں ، مختلف اضلاع مردان،چارسدہ،تختابائی،مردان،نوشہرہ،چارسدہ،پشاور، لکی، ٹانک، ڈی آئی خان،بنوں،کوھاٹ،درہ آدم خیل،وزیرستان،جمرود،مہمند، ھزارہ مانسہرہ،شانگلا سے آئے ھوئے سینکڑوں عہدیداران،ورکرز، کارکنان نے شرکت کی ، اجلاس میں خیبرپختونخواہ کی صوبائی کونسل نے مرکزی جنرل کونسل کے اراکین کے لیے باقاعدہ انتخابات کرائے ،الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل۔کی موجودگی میں مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے ، 287 ممبران کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان قائم کئے گئے الیکشن کمیشن نے کیا، اجلاس میں۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن ، مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین عظام چوہدری ، حافظ عقیل جلیل سمیت صوبائی قائدین شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی ترجمان صفدر باغی نے مسلم لیگ صوبہ خیبر ُپختونخواہ کی طرف سے ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق حسن نے کہا کہ نے چوہدری شجاعت ہمارے قائد ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے کہ۔ہمارے قائد کو ہر جماعت اور ہر طبقہ فکر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، مصطفی ملک نے کہا کہ میں نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپکےانتخاب سے جماعت مزید مضبوط یو گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تحریک اور تعمیر پاکستان میں بہت قربانیاں ہیں یہاں کے پارٹی ورکروں سے ہمارا بہت پیار کا رشتہ ہے ،چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کو صوبہ میں مضبوط جماعت بنائیں گے ، عظام چوہدری نے کہا کہ۔ہمیں چوہدری شجاعت حسین کے کارکن ہونے پر فخر ہے ، پارٹی کی تنظیم نو کریں گے ، مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پٹھان زبان کا بہت پکا ہوتا ہے ، لیکن سو پٹھان ملیں تو ایک چوہدری شجاعت بنتا ہے، ہمارے قائد پر جو الزامات لگائے گئے ہم انکی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پورا صوبہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ کھڑا ہے اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں