غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں،عاصم افتخار احمد

Spread the love

بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات کی شدید مزمت۔دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ  نے کہا  ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے  تقریبا 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام ﷺکے خلاف توہین آمیز کلمات کی شدید مذمت،براہموس میزائل حملے سے متعلق بھارتی انکوائری رپورٹ  مسترد کرتے ہیں۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران  ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد  کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سول ایڈمنسٹریشن اور افواج ہیومنیٹیرین ریسپانس کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔ یہ سب اپنے وسائل کے مطابق خدمات سرانجام  دے رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ کے ہمراہ سکھر کا دورہ کیا ہے۔  وزیر اعظم نے سفیروں کو طلب کرکے انہیں سیلابی صورتحال اور نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایک یو این فلیش اپیل بھی(آج)  ہفتہ کو  جینوا اور اسلام آباد سے جاری کی جائے گی۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے امداد کی وصولی کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔درخواست  ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے۔ اللہ تعالی ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم نے حال ہی میں قطر کا دورہ کیا  جہاں  انہوں نے امیر قطر سمیت متعدد قطری حکام سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ  قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں تین ارب ڈالرز سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔  عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں فٹبال پاکستان مہیا کر رہا ہے جو کہ اس کی فٹبال کے  اعلی معیار کا ثبوت ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ  پاکستان بھارتی بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام ﷺکے خلاف توہین آمیز کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ  یہ تین ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ بی جے بی بھارتی رہنما نے یہ حرکت کی۔بھارتی حکومت اس حوالے سے سخت سزائیں دے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے غلطی سے پاکستان میں براہموس میزائل داغنے کی انکوائری  رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان اس حوالے سے ان تحقیقات اور رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتا ہے اور  بھارت سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں