صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں، محمد نادر خان

Spread the love

فلاحی ادارے بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں بھرپور حصہ لیں۔صوبائی صدر عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عام عوام پارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ زمونگ ورسک تنظیم سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے سرگرم ہے زمونگ ورسک تنظیم مظلوموں کی آواز ہے انہوں نے ہمیشہ انسانی خدمت کیلئے لازوال خدمات انجام دی ہے جو قابل فخر ہے یہ وقت سیاسی اختلافات کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت سیلاب سے متاثرہ افراد کی خدمت کا وقت ہے سیاسی قائدین کو چاہیے کہ اپنے سیاسی اختلافات سے ہٹ کر متاثرین کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کریں انکو ایشیاء خوردونوش کی چیزیں فراہم کی جائے رات بھر سے سیلاب کی وجہ سے کافی گھر زیر آب اچکے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خاص کر کھانے پینے کی اشیا کیے منتظر ہے اور لوگ قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عام عوام پارٹی کے صوبائی صدر محمد نادر خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ زمونگ ورسک تنظیم کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں بھرپور تعاون کرے. صوبائی حکومت ورسک ڈیم سے متاثرہ علاقہ جات PK66, PK69, NA 27 اور دیگر حلقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں.تا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ہو سکے اور انکو کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا بروقت مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں