حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں،عظمی چوہدری

Spread the love

متاثرین کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف

لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمی چوہدری نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے کئی لوگوں کی جانیں لے لیں ہے اور متعدد افرد زخمی ہو گئے ہے.انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کئی اضلاع میں لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے عوام نے اپنے گھروں سے نقل مکانی شروع کر دی ہے لوگ سیلاب کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محرومی کا شکار ہے. اس وقت سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات چھوڑ کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمی چوہدری نے اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں