المرکز کونسل جہلم رجسٹرڈ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے زیرِ اہتمام سیلاب زدگان کے لیئے امدادی سامان

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) المرکز کونسل جہلم رجسٹرڈ اور اس کی ذیلی تنظیموں کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ ،میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے گزشتہ دنوں ایک لاکھ روپے کا راشن جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے سول انتظامیہ کی مدد سے بھجوایا گیا ۔ اس سلسلے کی راشن کی دوسری ایک لاکھ روپے کی مالیت کی کھیپ آج بھجوائی جا رہی ہے۔اس موقع پر المرکز کونسل جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان بھر کے تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔اور اللّٰہ پاک سے دعا گو ہیں۔کہ اللّٰہ پاک ان کی مشکلات آسان فرمائے آمین۔انہوں نے کہا کہ آزمائش اور مشکلات اللّٰہ ہی کی جانب سے آتی ہیں۔اور ہمیں انتہائی صبرو استقامت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا چاہیئے ۔آخر می ں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تمام متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا گیا ۔اور سیلاب سے جان کی بازی ہار جانے والوں کی مغفرت اور ان کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں