صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی نے جیکب آباد کے مختلف سیلاب و بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا، اس موقع پر صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پانی کے نکاسی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے گی اور جب تک تمام متاثرین کو گھر نہیں بھیج دیتے تب تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور اس کی نگرانی میں خود کرونگا،انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ہرممکن مدد اور ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں ان کی ہر تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں جب تک متاثرین کی بحالی نہیں ہوگی تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں