اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

Spread the love

پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے باعث لاکھوں مرد خواتین اور بچے مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ترجمان

  نیویارک(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔عالمی ادارے کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سیکرٹری جنرل، پاکستان میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے باعث لاکھوں مرد، خواتین اور بچے مشکل ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔انتونیو گوتریس کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں