حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح ضلع جھلم میں بھی یوم خواندگی کا دن منایا گیا

Spread the love

آج عالمی دن یوم خواندگی بنیادی تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح ضلع جھلم میں بھی یہ دن منایا گیا ھے ضلع کونسل ھال جھلم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جناب نعمان حفیظ تھے اس کے علاوہ ڈی او ایجوکیشن آفیسر ولایت اللہ شاہ ڈی او ایلمنٹری عبدالحفیظ، کوثر سلیم ڈی اوایلمنٹری عبدالکریم ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری، شاہد صدیق ڈپٹی ڈی او سیکنڈری ، مس مومنہ ماہرو پنجاب ٹیچرز یونین صدر(فیمیل ونگ) ، امجد فاروق گوندل ایڈووکیٹ٫ فرحت کمال ضیا ایڈووکیٹ ، میڈم میمونہ انجم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر، لیٹریسی، اور رمشاء جنجوعہ جو کہ اپنے گھر میں ان بچوں کو تعلیم دے رہی ہیں اس کے علاوہ چیئرمین انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئرسوسائٹی بھی نے بھی شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ھوا جبکہ سٹیج سیکٹری کے فرائیض مسسز میمونہ نے دیے، اور چھوٹے بچوں نے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کو ملی نعمے کے ساتھ ویلکم کیا
اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا آخر میں سکول کے بچوں نے ٹیلبو اور ملی نغمے پیش کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں