معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے جانب سے صوبے کیلئے 3 ارب روپے فنڈز کا اعلان خوش آئند ہے

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر)معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے جانب سے صوبے کیلئے 3 ارب روپے فنڈز کا اعلان خوش آئند ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں مدد ملے گی اور بوبر سیلاب سے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور مالی پیکچ کے اعلان حوصلہ افزا ہے ان خیالات کا اظہاراتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے سیلاب ذدہ علاقوں میں عوام بے یارو مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے سماجی تنظیموں بالخصوص نوجوانوں کے خدمات کو خراج تحسین کے مستحق ہے۔ آزمائش کے اس گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان چپقلش صوبے کیلئے ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا، ہمیں دونوں حکومتوں سے امید ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوا م کے وسیع تر مفاد کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنے رویے میں لچک پیدا کریں،تاکہ سیلاب زدہ عوام مزید مشکلات کا سامنا نہ کرسکے۔ انہوں نے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے جانب سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے بحالی کیلئے اقدامات قابل تحسین ہے انہوں نے عوام کے درمیان رہ کر یہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو قائل کیا۔ جو کہ جی بی کے عوام کے ساتھ محبت کی بہترین مثال ہے پروین غازی نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں تیز ی لائی جائے گی اور متاثرہ عوام جلد اپنے پاوں پر کھڑے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں