کابل میں خود کش حملہ، 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک

Spread the love

یاد رہے کہ دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کابل(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے میں 2روسی سفارتکاروں سمیت 20افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں