راجہ افتخار حسین نے بلیک برن ( بر طانیہ )کے مئیئر کا حلف اٹھا لیا

Spread the love

ما نچسٹر (رپورٹ چودھری عارف پندھیر) راجہ افتخار حسین نے بلیک برن ( بر طانیہ )کے مئیئر کا حلف اٹھا لیا برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سیاست کے میدان میں نمایاں مقام رکھتی ہے اسکی اہم وجہ برطانیہ میں حقیقی اور مضبوط جمہوری نظام ہے جس میں طبقات سیاست میں آنے کا پیمانہ تصور نہیں کیا جاتا بلکہ اہلیت و قابلیت کی بنا پر آگے بڑھنا ہر خاص و عام کے لیے ممکن یے۔ گریٹر مانچسٹر کے نواحی علاقے بلیک برن کے رہائشی راجہ افتخار حسین جن کا تعلق پاکستان کے شہر گوجر خان کے گاؤں بیول سے ہے نے آج بلیک برن کے مئیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ راجہ افتخار کا کہنا تھا کہ وہ 1976 میں نو برس کی کم عمر میں برطانیہ منتقل ہوئے انکے دادا جو بر ٹش آرمی سے ریٹارڈ ھو ئے تھے 1960 میں بر طانیہ آئے تھے انکا تعلق 7/10 بلوچ ریجمنٹ تھا پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا اور اور بہادری کے دو خصوصی میڈل بھی لئے میں آجکا دن انکے نام کرتا ھوں میرے والدین کا تعلق مڈل کلاس سے تھا آج جس مقام پر ھوں اللہ تعالی کی مہربانی کے بعد میرے ماں باپ دعاؤں اور میرے دوستوں اور بلیک برن کی عوام کا میرا ساتھ دینا ھے بچپن میں بلیک برن سے ہی تعلیم حاصل کی ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد سماجی اور کمیونٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف چیریٹیز کے لیے رقم بھی جمع کی ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انکے پانچ بچے ہیں اور سب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد مختلف شعبہ جات میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے دلی لگاؤ تھا اور لمبے عرصے تک مقامی کلب سے کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت مئیر انکی اولین ترجیح ہو گی کہ مشکل ترین حالات میں کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں اپنے بھرپور کردار ادا کریں میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کروں گا اس سلسلے میں کمیونٹی کے تعاون کی اشد ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں