حاجی خلیل احمد راجپوت کی جانب سے 250 گھرانوں میں راشن تقسیم

Spread the love

آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت کیلئے مخصوص بندوں کا انتخاب کرتا ہے۔خلیل احمد راجپوت

میرواہ گورچانی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق حاجی خلیل احمد راجپوت کی جانب سے 250 گھرانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم-آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے مخصوص بندوں کا انتخاب کرتا ہے- حالیہ تباہ کن برساتوں کن برساتوں کے بعد معمولات زندگی بالکل مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت نے برسات متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے- مگر اللہ کریم نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی مخلوق کو تنہا نہیں چھوڑا – اللہ رب العزت اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے اپنے خاص بندوں کا انتخاب کرتا ہے – ان ہی خاص بندوں میں میرواہ گورچانی کی معروف کاروباری شخصیت حاجی رانا خلیل احمد راجپوت اور کراچی سے ان کے دوست حاجی محمد حنیف میمن ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان برسات متاثرین اور خاص طور پر سفید پوش طبقہ جو کہ اپنی ضرورت کے لئے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے ان کی زندگی میں کچھ آسانیاں پیدا کرنے کے لیے 250 گھرانوں میں اعلی کوالٹی کا ایک ماہ کا راشن تقسیم کرنے کیا- یاد رہے کہ حاجی رانا خلیل احمد راجپوت روز اول سے ہی برسات متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں