آئندہ برس یورپ میں توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش ربا اضافہ ہوگا،مالیاتی فرم

Spread the love

یورپی یونین کے وزرائے توانائی اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیلئے جمعے کو ملاقات کریں گے۔

لندن:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کا کہنا ہے کہ  اگلے سال یورپی گھرانوں کے توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش ربا اضافہ ہوگا۔ غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس کا کہنا ہے کہ یورپ کے انرجی بلوں میں اضافے کے مسئلے پر حکومتی مداخلت کی ضرورت ہو گی  جبکہ یورپ کی مجموعی داخلی پیداوار میں انرجی بلوں کی شرح 15 فیصد ہوگی۔آئندہ چند سالوں میں یورپ کی سڑکوں پر بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا ۔مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمت کی حد مقرر کر کے کم قیمت پر بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات زیر غور ہیں۔دوسری جانب  خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے توانائی اس مسئلے پر تبادلہ خیال  کے لیے جمعے کو ملاقات کریں گے جس میں توانائی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں