ٹی ایم اے آفس جہلم کی نااہلی کی بدولت گٹر ابلنے لگے

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)ٹی ایم اے آفس جہلم کی نااہلی اور غیر ذمہ داریوں کی بدولت جہلم شہر گندگی اور غلاظتوں سے لتھڑ چکا ہے۔جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔جبکہ گلی محلوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے ہیں۔جن سے گندا اور بدبودار پانی گلیوں اور سڑکوں پر یوں پھیل جاتا ہے کہ نہ صرف گزرنا محال ہوچکا ہے بلکہ اس کے تعفن زدہ پانی کی بدبو اور اس پر بھنبھناتے اور پرورش پاتے ہوئے مکھی مچھر مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ۔مندرجہ بالا تصاویر ایک انتہائی آباد اور پر رونق محلے ڈھوک جمعہ کی ایسی سڑک کی ہیں۔جس پر بالکل تھوڑے تھوڑے سے فاصلے پر تین مساجد ہیں۔اسی سڑک پر صبح سکول جانے والے طلباء وطالبات ،اساتذہ، چھوٹے بچوں کو سکول چھوڑنے والے والدین اور دیگر ضروری کام کے لیئے آنے جانے والوں کا ایک اژدہام ہوتا ہے۔جو نالیوں اور گٹروں کے بند ہونے کے باعث سڑک پر پھیلے ہوئے گندے اور غلیظ بدبودار پانی کے باعث ہر راہگیر کے لیئے باعث وبال بن رہا ہے۔اس سلسلے میں جب بھی متعلقہ لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ صفائی والا عملہ کم ہے ۔جبکہ اندر ہی کے چند لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صفائی والا عملہ پورا ہے۔مگر کچھ صفائی والا عملہ ضلعی انتظامیہ کے گھروں میں کام کر رہا ہے۔اور باقی ماندہ لوگ جو گلی محلوں میں صفائی کے لیئے جاتے ہیں۔وہ صرف انہی لوگوں کے گھروں کے آگے سے صفائی کرتے ہیں ۔جو ان کو پیسے دیتے ہیں ۔وجہ جو بھی ہو۔متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ وہ پورے شہر اور گلی محلوں کا دورہ کریں۔کیونکہ یہ کسی ایک گلی یا محلے کا مسلئہ نہیں بلکہ پورے شہر کا مسلئہ ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر اور فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
امید ہے کہ انتظامیہ اس مسلئے پر فوری طور پر بھر پور توجہ دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں