قائداعظم محمد علی جناح ایک نظریے اور فکر کا نام ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی ترقی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آزادی کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ قوم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات قوم نہیں بول سکتی۔انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اللہ تبارک و تعالی قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی ریاست بنانے کیلئے متفق و متحد ہو کر آواز اٹھائیں جہاں آئین و پارلیمان کی بالادستی انسان حقوق کی پاسداری اور سب کیلئے اقتصادی مواقع میسر ہوں جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوں جہاں پر ملک و قوم کی ترقی کیلئے اقدامات ہوں تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے اور پاکستان کی ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بروقت مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں