میرپور خاص میں طوفانی برسات نے خیمہ بستی اجاڑ دی

Spread the love

خیمہ بستی میں قیام پذیر سینکڑوں افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔

میرپورخاص(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میرپورخاص میں طوفانی برسات نے خیمہ بستی اجاڑ دی-خیمہ بستی میں قیام پذیر سینکڑوں افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔برسات متاثرین کو ملک برداران نے ملک ہاؤس میں پناہ دے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ملک ہاؤس میرپورخاص کے ساتھ میرپورخاص کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک حاجی عبدالستار،ملک حاجی عبدالغفار ،ایڈوکیٹ ملک راجہ عبدالحق کی جانب سے برسات متاثرین کے لیے 50 خیموں پر مشتمل خیمہ بستی قائم کی -جس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سینکڑوں برسات متاثرین کو روزآنہ کی بنیاد باعزت طریقے سے پکا پکایا کھانا،پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں- گزشتہ روز شام کو طوفانی برسات نے یہ خیمہ بستی اجاڑ دی- اور برسات متاثرین جن میں مرد، خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں اپنی جانیں بچانیں کے لیے ملک ہاؤس کی جانب دوڑے- جو کہ قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر رہا تھا-ملک حاجی عبدالستار، ملک حاجی عبدالغفار، ایڈوکیٹ ملک راجہ عبدالحق جو کہ میرپورخاص میں مہمان نوازی کے باعث اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں تمام برسات متاثرین کو ملک ہاؤس کے ہال میں ٹھرایا- انہیں کپڑے ،کھانا اور چائے فراہم کی اور انہیں اس مشکل کی گھڑی میں تسلی دی-بعد ازاں رات گئے دوبارا خیمے لگائے جس کے بعد برسات متاثرین خیموں میں منتقل ہو گئے-طوفانی برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر زین العابدین اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چودھری ملک ہاؤس پہنچ گئے اور ملک برادران کی جانب سے برسات متاثرین کے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-دوسری جانب طوفانی بارش کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایڈوکیٹ ملک راجہ عبدالحق کو ملکی و غیر ملکی ہزاروں لوگوں نے فون پر رابطہ کیا اور برسات متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دھانی کرائی – جس پر ایڈوکیٹ راجہ ملک عبدالحق نے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں