جمائما نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈرائیور کو نسل پرستانہ بدسلوکی کے سامنے ٹھنڈے رویے کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دیتی ہوں

Spread the love

برطانیہ (عارف چودھری)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں نسل پرستانہ رویے کا مقابلہ کرنے والے پاکستانی ڈرائیو کو شاباش دی ہے۔ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور کو دنیا کا خوش اخلاق ڈرائیور قرار دے دیا۔انہوں نے برطانوی شہری کے بارے میں کہا کہ پچھلی نشست پر انسانی گندگی کے ٹکڑے کے لیے کوئی الفاظ نہیں۔

اسی حوالے سے ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈرائیور کو نسل پرستانہ بدسلوکی کے سامنے ٹھنڈے رویے کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دیتی ہوں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گورے نسل پرست کو پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں لگے کیمرے سے بنائی جس میں سات بیٹھا انگریز مسافر ڈرائیور کو پاکستانی اور مسلمان ہونے پر گالیاں دے رہا ہے۔

نسل پرست انگریزی ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم پاکستانی خود کو بہت خاص سمجھتے ہو؟ مجھے کوئی حیرت نہیں کہ بھارتی کیوں پاکستانیوں پر بم برساتے ہیں۔تم لوگ کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔انگریز نے ڈرائیور کو گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ ہے اور تم خوش قسمت ہو جو یہاں پر روزگار کما رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں