دختر ہڑپہ عائشہ ارشد خان لودھی ڈویژن ساہیوال سے سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )۔
تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کی موجود صورت حال کے پیش نظر جہاں بین الاقوامی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے باہمی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے وہاں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے لیے دختر ہڑپہ عائشہ ارشد خان لودھی نے تمام تر سیاسی و سماجی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چھ روزہ فلاحی کیمپ لگایا جس میں اہل علاقے کے ساتھ ساتھ خود بھی ایک خطیر رقم و امدادی سامان اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لیے جمع کیا اور افواج پاکستان کے کیمپ کو مہیا کر دیا گیا.
یاد رہے کہ عائشہ ارشد خان لودھی جہاں اپنے حلقہ کی غریب و نادار عوام کے دکھوں کا مداوا ہیں۔ عوامی مقبولیت کی حامل شخصیت اہل حلقہ کے دکھ سکھ میں سانجھ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں ۔ سیلاب زدگان کے لئے ان کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر عائشہ ارشد خان لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ایک سیلابی پانی نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس وجہ سے لوگ بے گھر ہوئے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور انسانیت کی مدد میں بڑ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے میں اور میری فیملی و ایل علاقہ نے جتنا ہو سکا کیمپ میں جمع سمان و نقدی رقم افواج پاکستان کے حوالے کردی رب کریم ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے۔
ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز پر آنے والے ہر مشکل وقت میں ہمہ وقت تیار ہوتی ہے۔ سیلابی ریلوں اور سنگین صورتحال میں بھی خدمت خلق میں پیش پیش ہے۔ ہڑپہ میں لگائے گئے کیمپ کی اشیاء پاک آرمی کے سپرد کر دیا تاکہ سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم سے جاری رہے۔
عائشہ ارشد خان لودھی کی خدمات کے اعتراف میں سیاسی و سماجی حلقوں میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں