ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کرکے سیلاب زدگان کی مدد کرسکیں۔جوز بٹلر

Spread the love

پاکستان کے لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں۔کپتان انگلینڈ ٹیم

کراچی:(نمائندہ عینی خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انگلینڈ ٹیم کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کرکے سیلاب زدگان کی مدد کرسکیں،سیلاب متاثرین کے لیے یہ بہت کچھ تو نہیں ہوگا، مگر کچھ حصہ ڈال سکیں گے۔انگلینڈ ٹیم کپتان جوز بٹلر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز اہم ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم بڑی مضبوط ہے، یہ ہماری پریکٹس کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں، سات میچوں کی سیریز دلچسپ رہے گی،لیونگ اسٹونز اور دیگر کھلاڑی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔انگلش ٹیم کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے بھی ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیلنے ہیں۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا کرکٹ کو لیکر جوش قابل ذکر ہے۔کپتان انگلینڈ ٹیم جوز بٹلر نے مزید کہا کہ ملکہ الزبتھ کی موت پر ہم سب ہی دکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں