بحرین میں مونکی پوکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

Spread the love

یاد رہے کہ 29 سالہ شخص حال ہی میں بیرون ملک سے وطن واپس پہنچا ہے جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

منامہ:(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بحرین میں جمعہ کو مونکی پوکس وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو ا ہے ،ایک 29 سالہ  شخص حال ہی میں بیرون ملک  سے  وطن واپس پہنچا ہے جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔میڈیا کے مطابق، رپورٹس بتاتی ہیں کہ مریض کو علامات ظاہر ہونے کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور فی الحال اپنائے گئے پروٹوکول کے مطابق طبی امداد حاصل کر رہا ہے۔وزارت نے اس بات کی تصدیق کی  ہے کہ محکمہ صحت وائرس کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرس کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت نے ایک ہنگامی منصوبہ بنایا ہے او ر ہیلتھ ورکر ز کے لیے وائرس کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں