میرواہ شہر پینے کھ پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

Spread the love

یاد رہے کہ چوہدری منیر احمد آرائیں نے واٹر سپلائی اسکیم میں بورنگ کا کام شروع کروا دیا۔

میرواہ گورچانی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق میرواہ شہر پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا- چودھری منیر احمد آرائیں نے واٹر سپلائی اسکیم میں بورنگ کا کام شروع کروا دیا – شہریوں کا چودھری منیر احمد آرائیں سے اظہار تشکر۔حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث نہروں میں پانی کی بندش کی وجہ سے 25 بزار نفوس پر مشتمل میرواہ گورچانی شہر میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی میں پانی کا ذخیرہ 15 روز قبل ختم ہو گیا تھا شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور مہنگے داموں پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں ہے میرواہ گورچانی کے چند نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ایک تجویز دی کہ اگر واٹر سپلائی اسکیم میں بورنگ کرائی جائے تو کافی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے یہ تجویز آنے کے بعد میرواہ گورچانی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب جنرل کونسلر چوہدری منیر احمد آرائیں نے گزشتہ روز واٹر سپلائی اسکیم میرواہ گورچانی میں مولانا مشتاق احمد نقشبندی ،حاجی اللہ رکھا جٹ،پیپلز پارٹی کے نو منتخب جنرل کونسلر حاجی رانا سلیم اختر،رانا ارسلان راجپوت اور دیگر کے ہمراہ دعائیہ تقریب کے بعد بورنگ کا کام شروع کرا دیا- موقع پر چوہدری منیر احمد آرائیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک برساتی پانی کی لپیٹ میں ہیں نہروں میں پانی کی بندش کے باعث یہ صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میرواہ گورچانی کے نوجوانوں رانا ارسلان راجپوت اور دیگر کی نشاندھی پر آج بورنگ کا کام شروع کر دیا ہے اور انشاء اللہ چند دنوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں کی کئی سالوں سے صفائی نہیں کرائی گئی جس کے باعث تالابوں میں کئی کئی فٹ مٹی جمع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا ذخیرہ کم ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تالابوں کی صفائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے میرواہ گورچانی کے شہریوں سید ضمیر الحق بخاری ،راؤ رازق حسین ،محمد سلیم مغل،رانا شہزاد ،ملک صادق حسین اور دیگر نے شہریوں کے دیرینہ مسئلہ پینے کے پانی کا حل کرنے پر چودھری منیر احمد آرائیں کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری منیر احمد آرائیں نے ہمیشہ شہریوں کے وسیع تر مفاد میں کام کیا ہے اور ان کو ہمیشہ شہریوں کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑا پایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں