ساہیوال چوہدری احسن ایاز نے اپنی مدد آپ کے گرین بیلٹ نائی والا روڈ پر پودے لگانے کا اہتمام کیا

Spread the love

ہڑپہ۔گرین اینڈ کلین پاکستان کے مشن کی تکمیل میں مصروف عمل سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ اور جوائنٹ سیکرٹری PTI تحصیل ساہیوال چوہدری احسن ایاز نے اپنی مدد آپ کے گرین بیلٹ نائی والا روڈ پر پودے لگانے کا اہتمام کیا
سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران ہڑپہ حاجی محمد شریف چیئرمین انجمن تاجران ہڑپہ حاجی محمد الطاف چوہدری محمد رمضان اور چوہدری احسن ایاز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور شرکاء نے دعائے خیر کی
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کامران خان چیف آفیسر ضلع کونسل عثمان گوندل TOR اطہر فاروق کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری گزارش پر ناصرف گرین بیلٹ کو خالی کروایا بلکہ عملہ بھیج کر درخت لگانے کے کام کو بھی سرانجام دیا۔۔ چوہدری احسن ایاز
ساہیوال
ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق نئے بننے والے ماڈل روڈ نائی والا پر شہر کی خوبصورتی کے لیے چھوڑی گئی گرین بیلٹ پر فروٹ ریڑھی والوں کا قبضہ تھا سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ اور جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل ساہیوال چوہدری احسن ایاز نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کامران خان سے نوٹس کا مطالبہ کیا جنہوں نے شکایت کے متعلق ضلع کونسل کو کاروائی کے آغاز کا حکم دیا جس چیف آفیسر ضلع کونسل عثمان گوندل اور ٹی او آر اطہر فاروق نے فیلڈ عملہ کو فوری طور پر گرین بیلٹ کی واگزاری اور چوہدری احسن ایاز کی کاوشوں سے مہیا کیے گئے درخت لگانے کے لئے احکامات جاری کیے جس کا آغاز سر پرست انجمن تاجران ہڑپہ حاجی محمد شریف چیئرمین انجمن تاجران ہڑپہ حاجی محمد الطاف چوہدری محمد رمضان اور چوہدری احسن ایاز نے پودا لگا کر کام کا آغاز کیا گرین بیلٹ پر شجر کاری مہم کو عوامی وسماجی حلقوں نے خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں